Friendship is a beautiful bond that brings joy and support into our lives. Friends poetry in Urdu text captures the essence of true companionship through heartfelt words. Whether you are looking for dosti poetry in Urdu, best friend poetry in Urdu, or friendship poetry in Urdu 2 lines, these verses reflect the deep emotions shared between friends. From expressing gratitude to recalling cherished memories, Urdu friendship poetry is a perfect way to celebrate your special bond. Explore our collection of friendship poetry in Urdu SMS and share these meaningful words with your loved ones. Ishq poetry in Urdu
دشمن کی میرے سامنے بیٹھنے کی اوقات نہیں
اور دوستوں کے ساتھ میں چال نہیں چلتا
دوست بھی ضروری ہے دنیا کی بھیڑ میں
ٹوٹ جاؤ تو سمیٹنے محبوب نہیں آیا کرتے
ایک بہترین کتاب سو اچھے دوستوں کے برابر ہے
لیکن ایک اچھا دوست لائبریری کے برابر ہے
اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو
کیونکہ ایک اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے
کسی دشمن نے یہ عزت مجھے اب تک نہیں بخشی
ہمیشہ دوست ہی کا ہاتھ پہنچا ہے گریباں تک
اک ہمارا پیار اک ہماری یاری
باقی بھاڑ میں جائے دنیا ساری
ایسے دوست سے ہاتھ دھو لینا بہتر ہے
جو تیرے دشمنوں کے ساتھ بیٹھتا ہو
ہم وقت کے ساتھ شوق بدلتے ہیں
جناب
دوست نہیں
دوستی اور رشتوں کی گہرائی کا احساس
الفاظ سے نہیں برتاؤ اور رویہ سے ہوتا ہے
وقت ملے تو ہماری دوستی کی کتاب کھول کر دیکھ لینا
ہماری دوستی تمہیں ہر دوستی سے لاجواب ملے گی
دوستی ہر کسی سے ہو جاتی ہے
مگر دل کسی کسی کو قبول کرتا ہے
دوستی اک لازوال رشتہ ہے
جس سے ہیں بندھے میں اور تم
یاروں کی محفل میں یار کم نہ ملیں گے
مل جائیں گے ہم جیسے لیکن ہم نہ ملیں گے
ہر دوست کو ہر راز نہ بتاؤ
دوستوں کے بھی دوست ہوتے ہیں
دوست وہ ہوتا ہے جسے
مصیبت میں ڈھونڈنا نہ پڑے
دوست کے ساتھ کبھی بھی ایسی ضد مت کرنا
کہ تم ضد جیت جاؤ اور اپنا بہترین دوست ہار جاؤ
دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجئے
آپ اپنے جنازے کی پہلی صف چن رہے ہوتے ہیں
مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے
مصیبت میں کوئی سمجدار کام نہیں آتا
زندگی میں ایسے انسان کا ہونا ضروری ہے
جسے دل کا حال بتانے کیلئے لفظوں کی ضرورت نہ پڑے
جن دوستوں سے برسوں کے مراسم تھے
گلے ملتے ہیں اب تو وہ بھی فاصلہ رکھ کر
ہر چیز نئی جچتی ہے لیکن
دوستی پرانی ہی جچتی ہے
دوستی کبھی خاص لوگوں سے نہیں ہوتی
بس جن سے ہو جاتی ہے وہی خاص بن جاتے ہیں
دنیا کا امیر شخص وہ ہے
جس کے دوست مخلص ہوں
کہاں اب پہلے سی یاریاں ہیں
سب کے سر پر ذمہ داریاں ہیں
فرق تو اپنی اپنی سوچ میں ہوتا ہے
ورنہ دوستی بھی محبت سے کم نہیں ہوتی
عروج پہ تو ہر کوئی ملاتا ہے ہاتھوں میں ہاتھ
مشکلوں میں جو ساتھ چلیں اسے ہم یار کہتے ہیں
[…] Friends poetry in Urdu text […]